ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں،بی آئی ایس پی شہید بینظیرکے وژن اور عوامی خدمت کے فلسفے کا عملی اظہار ہے
پروگرام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ، صدر زرداری کے دور میں پروگرام کو موثر انداز میں وسعت دی گئی
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں سیاسی مقاصد کیلئے غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے، ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندان اس وقت بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہے ہیں،یہ دنیا کے بڑے اور کامیاب سماجی تحفظ کے پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔ وبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا کے بڑے اور کامیاب سماجی تحفظ کے پروگراموں میں شمار ہوتا ہے، متعدد ممالک بی آئی ایس پی ماڈل کا مطالعہ کر کے اپنے ممالک میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی آئی ایس پی لوگوں کو بھکاری نہیں بناتا بلکہ عزتِ نفس کے ساتھ زندگی گزارنے میں مدد دیتا ہے، مستحق افراد کام کرتے ہیں مگر محدود آمدن کے باعث ریاستی معاونت کے حقدار ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سفید پوش اور کم آمدن والے طبقات کو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچاتا ہے، پروگرام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے