مل کر بے روزگار وں کی زندگیاں بہتر بنانی ہیں: روبینہ خالد

 جب تک عورت معاشی طور پر خودمختار نہیں ہوتی کسی بھی گھر میں ترقی نہیں ہو سکتی
   اسلام آباد (آئی  این پی )چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے  ہم نے مل کر پاکستان کے بے روزگار لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانی ہیں۔ گزشتہ روز ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آج ہم میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم میں موجود ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بے نظیر بھٹو کا ویژن ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ملازمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وابستہ ہیں وہ خوش قسمت لوگ ہیں، اگر ہم  ایک غریب کی مدد کرتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بہت بڑی نیکی ہے، سکلز پروگرام بھی بی بی کا ویژن ہے ہمیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانی ہیں۔