جی ایس پی پلس سہولت کو خطرہ، حکومت اصلاحات پر توجہ دے:شاہ محمود قریشی

 یورپی یونین انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق اور گورننس کے شعبوں میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہی ہے
جی ایس پی پلس سہولت 2027 میں ختم ہو جائیگی، اگلے مرحلے میں   مزید سخت شرائط پوری کرنا ہوں گی
لاہور(آئی این پی )کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق اور گورننس اصلاحات کے حوالے سے خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کیلئے  یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور سال 2025 میں پاکستان نے یورپی ممالک کو 8.7 ارب یورو کی برآمدات کیں، جن میں سے 7 ارب یورو کی برآمدات جی ایس پی پلس سہولت کے تحت ممکن ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان سے انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق اور گورننس کے شعبوں میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ موجودہ جی ایس پی پلس سہولت 2027 میں ختم ہو جائے گی اور اگلے مرحلے میں اس کے حصول کے لیے مزید سخت شرائط پوری کرنا ہوں گی۔