پاکستان ازبکستان کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: عطاء تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فلم سازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت میڈیا، فلم اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ازبکستان کے سفیر نے خطے میں امن کے قیام اور اسلام آباد امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ازبکستان کے ساتھ مل کر مختصر فلم، دستاویزی فلم یا ڈرامہ سیریز کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے،اس نوعیت کے منصوبوں کے لئے تجربہ کار پروڈکشن اداروں کی شمولیت ضروری ہے، مشترکہ فنڈنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر فلمی منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے