بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں منتخب حکومت کے قیام میں تعاون پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آزاد کشمیر میں شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔