یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہیگا :پینٹا گون

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہے گا۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن پر ابتدائی فضائی حملوں میں 30سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق اہداف میں حوثیوں کے تربیتی مراکز اور سینئر ڈرون ماہرین شامل ہیں، حوثی یہ کہہ کر امریکی حملے روک سکتے ہیں کہ وہ حملے نہیں کریں گے۔