پشاور(آن لائن)مغلیہ دور کے معروف بزرگ سید عبدالوہاب المعروف اخون پنجو بابا سے متعلق ہم عصر ماخذ کے دستاویزات برآمد ہوگئے ہیں۔ ڈائیریکٹریٹ آف آرکائیوز، پشاور، نے خطاطی، سیاہی اور کاغذات کا جائزہ لے کر ان قلمی نسخوں کو مستند قرار دے دیا ہے۔ ڈائریکٹریت کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے بتایا کہ خطاطی، سیاہی و کاغذ و انداز سے واضح ہے یہ اصل قلمی نسخہ ہے