کولکتہ: سلطنت مغلیہ کی وارثہ مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

جھونپڑے میںمقیم بہاد رشاہ ظفرکے پڑپوتے مرزا بیداربخت کی بیوہ سلطانہ بیگم دووقت کی روٹی کو محتاج ہوگئی
    کولکتہ (آئی این پی ) بھارت میں بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سلطانہ بیگم عظیم الشان محل کے بجائے کولکتہ کی تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہے۔ان کی شادی 1965میں بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے مرزا بیدار بخت سے ہوئی، تب سلطانہ بیگم محض 14سال کی لڑکی، شوہر 46 سالہ ادھیڑ عمر تھے،1980 میں شوہر کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کی یہ وارثہ دو وقت کی روٹی کی محتاج ہوگئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سلطانہ بیگم کولکتہ کی خستہ حال بستی میں دو کمروں کے جھونپڑے میں رہتی ہیں جہاں کوئی بنیادی سہولت نہیں۔ حکومت سے انہیں6000روپے ماہانہ پنشن ملتی ہے جوکہ زندہ رہنے کیلئے ناکافی ہے۔