لاہور(کرائم رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی سے پشاور براستہ دادو،حبیب کوٹ،کندیاں کے درمیان چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس19اپ/20ڈاون کو شاہ پنجو ریلوے سٹیشن پر ایک منٹ کیلئے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق عوام کو یہ سہولت عارضی بنیادپر ایک ماہ کیلئے حاصل ہو گی جبکہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا۔