اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ میں اصلاحات اور ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کے لیے اہم اقدامات سامنے آئے ہیں، جن کے تحت میوچل فنڈ سرمایہ کاروں کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے اور تصدیقی عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جبکہ اسلامی فنانسنگ، خواتین کی کاروباری معاونت اور کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے کے لیے نئی پالیسی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ مالیاتی شعبے سے متعلق اقدامات کے تحت پرائم منسٹر اپنا گھر پروگرام کے لیے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں (NBFCs) کو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کا درجہ دے دیا گیا ہے