کمرشل درآمدات کی اجازت ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دیدی، وزارت تجارت نے گاڑیوں کی کمرشل درآمدات کی اجازت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں درکار ضروری ترامیم کردی گئی ہیں ۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمدات کی اجازت ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہوگی۔وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گذشتہ ہفتے 24 ستمبر کو استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی منظوری دی تھی۔ابتدائی طور پر صرف 5 سال سے پرانی نہ ہونے والی گاڑیوں کو 30 جون 2026 تک درآمد کرنے کی اجازت ہوگی