دریاؤں میں پانی کی صورتحال مستحکم، تربیلا میں آمد 2 لاکھ 38 ہزار کیوسک

واپڈا کی تازہ رپورٹ، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائرز میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (آن لائن) ملک کے اہم دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر واپڈا نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں مجموعی طور پر 51 لاکھ 38 ہزار ایکڑ فٹ قابلِ استعمال پانی موجود ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 38 ہزار 800 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 56 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 31 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک ہے