نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:شہباز شریف

پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے پورے نظام کو ڈیجیٹل بنایا جائے تاکہ بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو شفاف، تیز اور آسان خدمات فراہم کی جا سکیں:وزیراعظم
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھانے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے ہنرمند افرادی قوت کے لیے ملازمتوں کی تلاش، معلومات کی فراہمی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے عمل کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی فنی تربیت، زبانوں کے کورسز اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفیکیشنز فراہم کیے جائیں تاکہ وہ عالمی روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ ہو سکیں۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس میں بیرون ملک روزگار کے مواقع، فنی تربیت، امیگریشن نظام میں اصلاحات اور مختلف حکومتی اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے پورے نظام کو ڈیجیٹل بنایا جائے تاکہ بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو شفاف، تیز اور آسان خدمات فراہم کی جا سکیں