پاکستان اور ترکیہ علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، اسحاق ڈار

پاکستان اور ترکیہ علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و عالمی استحکام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے اہم بیانات دیے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ:پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔دونوں ممالک کا اتحاد امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور ادارہ جاتی تعاون کی سطح تک لے جایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ:اسحاق ڈار کے بیانات کو ہی ہمارا مشترکہ اعلامیہ تصور کیا جائے۔دونوں ممالک 5 ارب ڈالر تک باہمی تجارت بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ بند کیا جائے۔اسرائیل کے ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، یہ ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان جوہری تنازع پرامن مذاکرات سے حل ہونا چاہیے۔