لاہور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جس آڈٹ رپورٹ کو لے کر پی ٹی آئی واویلا کر رہی ہے، وہ بزدار اور پرویز الٰہی کے دور سے متعلق ہے، اور اس میں آپ کی قیادت کا کچا چھٹا درج ہے۔
عظمیٰ بخاری نے نشاندہی کی کہ:“آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، جن 10 کھرب کی بات آپ کر رہے ہیں وہ 2018 سے 2023 تک گندم خریداری اور سبسڈی سے متعلق ہے۔”انہوں نے مزید کہا:“پوری قوم جانتی ہے کہ 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی”“یہ 4 سال کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا”“اسی عرصے میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی چوریاں ریکارڈ کا حصہ بنیں”
بیرسٹر سیف پر طنز
عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:“مسٹر جعلی دانشور! آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں، ڈھنڈورا پیٹنے سے پہلے حقیقت جان لیں”انہوں نے مزید کہا:“علی امین اور بیرسٹر سیف جیسے کرداروں کا انجام بھی ‘نیکسٹ اسٹاپ: اڈیالہ’ ہی دکھائی دے رہا ہے”