کچا راوی روڈ پر 18 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ، ملزم گرفتار

کچا راوی روڈ پر 18 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ، ملزم گرفتار

کچا راوی روڈ، تھانہ شفیق آباد کی حدود میں 18 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم امجد علی کو حراست میں لے لیا ہے۔ متاثرہ لڑکے کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، زیادتی کا نشانہ بننے والا نوجوان کو ملزم امجد علی نے اغوا کیا، جس کے بعد اس کے ساتھ بدفعلی کی گئی۔ واقعے کے بعد، علاقے کے لوگوں نے ملزم کو پکڑنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور علاقے میں حساسیت پائی جا رہی ہے۔