باغبانپورہ: ناجائز تعلقات کا شبہ، خاتون نے شوہر اور بھتیجی کو قتل کردیا

 زینت  نے  50سالہ شوہر شوکت اور 16 سالہ بھتیجی شازیہ کے گلے کاٹ دیئے‘ڈولفن ٹیم نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ  کے علاقے میں بیوی نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں 16 سالہ بھتیجی اور شوہر کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں زینت  نے گھریلو ناچاکی پر تیز دھار آلے سے 16 سالہ بھتیجی شازیہ  اور 50سالہ شوہر شوکت کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد دیگر اہلخانہ پر حملہ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی 15کی کال پر ڈولفن ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ ملزمہ کو  گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے مقتولین کی لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے قتل کی واردات ملزمہ زینت سے ساتھی کے ساتھ مل کر کی ملزمہ کو شبہ تھا  اس کے شوہر اور بھتیجی کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے اس نے دونوں کو قتل کر دیا