لاہور(کرائم رپورٹر)واردات کی منصوبہ بندی ناکام گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی چور و سنیچر گروپ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ سے گرفتار کیا ملزمان سے شادمان، نصیرہ آباد سے چوری ہونے والی2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ملزمان شکیل اور سہیل سے چھینے گئے 6 موبائلز اور 2 پستول بھی برآمد کر لئے گئیملزمان ریکی کر کے گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کرتے تھے ملزمان چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے اے وی ایل ایس ونگ کے حوالے کر دیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے