سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ماہ رنگ بلوچ نظر بندی کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی  کی  رہنما ماہ رنگ بلوچ نظر بندی کیس ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کے لئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے ماہ رنگ بلوچ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔