امریکا کا دوحہ میں اسرائیل حماس مذاکرات میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے دوحہ میں اسرائیل حماس مذاکرات میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی وٹکوف اس ہفتے کے آخر میں دوحہ روانہ ہوں گے اور اسرائیل حماس مذاکرات میں شامل ہوں گے۔