امریکہنے افغانستان کی تعمیرِ نو کیلئے 144.7 ارب ڈالر مختص کیے‘ کرپشن تعمیر نو میں بڑی رکاوٹ
افغان سیکیورٹی فورسز 90 ارب ڈالر خرچ ہونے کے بعد بھی غیر ملکی افواج پر انحصار ختم نہ کر سکیں
خصوصی امریکی انسپکٹر جنرل کی 20 سالہ افغانستان جنگ و تعمیر نو بارے حتمی رپورٹ جاری کر دی گئی
واشنگٹن (آن لائن) خصوصی امریکی انسپکٹر جنرل کی 20 سالہ افغانستان جنگ و تعمیر نو بارے حتمی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ‘ طالبان دوحہ مذاکرات میں افغان حکومت کو نظرانداز کرنا ریاستی ڈھانچے کو کمزور کرنے کا سبب بنا‘ 2002 تا 2021 امریکا نے افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے 144.7 ارب ڈالر مختص کیے‘ افغان حکومتوں کی کرپشن تعمیر نو میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی ‘ افغانستان میں جنگی کارروائیوں پر امریکہ نے اضافی 763 ارب ڈالر خرچ کیے ‘ افغان سیکیورٹی فورسز 90 ارب ڈالر خرچ ہونے کے بعد بھی غیر ملکی افواج پر انحصار ختم نہ کر سکیں۔ رپورٹ کے مطابق 2002 تا 2021 امریکا نے افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے 144.7 ارب ڈالر مختص کیے ۔ تعمیرِ نو کے لیے مختص رقم میں سے 137.3 ارب ڈالر خرچ کیے گئے ۔ افغانستان پر تعمیرِ نو اخراجات، دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کے مارشل پلان سے بھی زیادہ رہے