یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیاء پر 25فیصد ٹیکس عائد ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مزید کئی ممالک پرٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک پر عائد تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے شروع کر دئیے۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیاء پر 25فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے تیونس پر 25فیصد،انڈونیشیا پر 32فیصد، بوسنیا پر 30فیصد اور بنگلا دیش پر 35فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ سربیا پر 35اور کمبوڈیا پر 36فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ تھائی لینڈ سے 36فیصد ٹیرف وصول کیا جائیگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور قازقستان پر 25فیصد ٹیرف لگائیں گے، جنوبی افریقا پر 30فیصد، ڈیلاس اور میانمار پر 40فیصد ٹیرف لگائیں گے۔