مسئلہ کوئی بھی ہو مل کر نمٹیں گے: امریکا، جاپان، جنوبی کوریا کا عزم

 پیرو میںہونیوالے سربراہی اجلاس کاشمالی کوریا کے روس کیساتھ تعاون پر تشویش کا اظہار
 لیما(آئی این پی )پیرو میں جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کے سربراہوں کے اجلاس میں شمالی کوریا کے روس کے ساتھ تعاون پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر بائیڈن لاطینی امریکا کے چھ روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ ایپک اور جی 20 کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے پیرو میں جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول اور جاپان کے وزیرِ اعظم شیگرو اشیبا کے ساتھ ملاقات کی ہے اس دوران انہوں نے کہا شمالی کوریا کا روس کے ساتھ تعاون خطرناک اور عدم استحکام پیدا کرنے کا باعث ہے۔صدر بائیڈن نے اس پر مسرت کا اظہار کیا کہ مسئلہ کوئی بھی ہو، تینوں ملکوں نے اس پر مشترکہ طور پر غور کیا ہے۔تینوں رہنمائوں کی یہ میٹنگ شمالی کوریا کے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون پر تشویش کے دوران ہوئی ہے۔