مری میں جہاں پنجاب کی حد ختم ہوتی ہے وہاں پتہ چلتا ہے کتنا کام ہو رہا ہے ‘سارے پنجاب میں پانی کی قلت کو دور کیا جائے گا
پینے کے پانی کے لئے نئی پائپ لائن بچھانے جا رہے ہیں ‘ واسا کو تمام شہروں میں فعال کریں گے اور مشینری بھی فراہم کریں گے
53 بڑے منصوبوں میں سے 50 مکمل ہو چکے :وزیراعلی کااڈیالہ روڈ فلائی اوور اور مال روڈ پر جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
راولپنڈی (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر بھر تعمیر وترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے 53 بڑے منصوبوں میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں 3 ہفتے میں 19 ہزار کلو میٹر سڑکیں مکمل کی گئیں اڈیالہ روڈ فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کی تکمیل کے بعد راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے مزید ایک سال بعد راولپنڈی سمیت پنجاب کے عوام ایک صاف ستھرے ترقی یافتہ پنجاب پر فخر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ روڈ فلائی اوور اور مال روڈ پر جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات دانیال چوہدری، اراکین قومی اسمبلی ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب، راجہ حنیف، انجینئر قمر الاسلام اور نعیم اعجاز بھی موجود تھے قبل ازیں وزیر اعلیٰ کو راولپنڈی کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مری میں جہاں پنجاب کی حدود ختم ہوتی ہے وہاں پتہ چلتا ہے کہ کتنا کام ہو رہا ہے مری میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا پنجاب میں پانی کی قلت کو دور کیا جائے گا پینے کے صاف پانی کے لئے نئی پائپ لائن بچھانے جا رہے ہیں پوٹھوہار ریجن میں بھی پانی کی قلت کو اس سال دور کیا جائے گا چھوٹے کسانوں کو پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ واسا صرف 4 سے 5 شہروں میں کام کرتا ہے واسا کو تمام شہروں میں فعال کریں گے اور مشینری بھی فراہم کریں گے مزید 12 ماہ کے بعد عوام کو ایک اچھا اور صاف ستھرا پنجاب دیکھنے کو ملے گا انہوں نے انتظامی معاملات بہتر انداز میں چلانے پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بنانے کے بعد کرائم میں کافی زیادہ کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ 3 ہفتوں کے دوران ہم نے 19 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کروائی بہت محنت اور کم وقت میں ان منصوبوں کو مکمل کیا گیا