آسیان ممالک کے سفیروں کی نائب وزیراعظم سے ملاقات‘ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کا خواہاں ہے اور خطے میں اقتصادی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ پاکستان میں تعینات آسیان ممالک کے سفیروں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں میانمار، برونائی دارالسلام، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیڈز آف مشنز شریک ہوئے۔