آسیان ممالک کے وفد کی سی پی او آمد، آئی جی سے ملاقات

پنجاب پولیس کی جانب سے آسیان کانفرنس کے شرکا کو سووینئرز پیش 
لاہور (کرائم رپورٹر ) آسیان رکن ممالک کی کیپیسٹی بلڈنگ کانفرنس کے شرکا نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔دورے کے دوران شرکا کو پنجاب پولیس کے جدید انفراسٹرکچر، کرائم کنٹرول، سروس ڈلیوری، اصلاحات اور موجودہ چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے پنجاب پولیس میوزیم، شہدا و غازی والز سمیت سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔پنجاب پولیس کی جانب سے آسیان کانفرنس کے شرکا کو سووینئرز پیش کیے گئے جبکہ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے آئی جی پنجاب کو ادارے کی جانب سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔