پاکستان خطے کے ممالک کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار

 نائب وزیر اعظم  کی زیرصدارت علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اہم اجلاس
اسلام آباد(آئی این پی  ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہپاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعاون  کیلئے  پرعزم ہے۔نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تجارت، کاروبار، توانائی اور دیگر شعبوں میں روابط کے فروغ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے  لئے پرعزم ہے تاکہ علاقائی ترقی اور اجتماعی فلاح و بہبود کو آگے بڑھایا جا سکے۔