ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کر رہے فوری اقدامات ناگزیر ہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد  (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا  پاکستان کو ماحولیاتی انحطاط اور گلوبل وارمنگ کے باعث غیر متوقع موسموں کا سامنا ہے، جس کے سنگین نتائج اب واضح ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماحولیاتی بحران پر اب صرف بیانات کافی نہیں، بلکہ عملی اقدامات اور وسائل کا فوری استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔