وجیہہ سلطان
عورت پروردیگار کی ایک خوبصورت تخلیق ہیں جو نہ صرف معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے بلکہ اس کی ترقی کامیابی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ،عورت ماں ہو تو محبت و قربانی کی مثال ،بہن ہے تو شفقت کا پیکر بیوی ہے تو وفا کی نشانی اور بیٹی ہے تو رحمت کی علامت۔
اسلام نے عورت کو جو مقام دیا وہ دنیا کے کسی اور مذہب نے نہیں دیا دور جہالت میں عورت کو محض ایک چیز سمجھا جاتا تھا مگر اسلام نے عزت وقار اور حقوق عطا کیے ہیں قران پاک میں بار بار عورت کے احترام اور اس کے حقوق کا ذکر آیا ہے حضرت خدیجہ حضرت فاطمہ حضرت عائشہ جیسے مقدس کردار ہماری رہنمائی کرتے ہیں عورت صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک نسل کی پرورش کرتی ہے عورت کے بغیر دنیا کا نظام ادھورا ہے وہ محبت ایثار برداشت اور قربانی کا دوسرا نام ہے۔
بدقسمتی سے آج بھی معاشرے میں عورت کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے اس کو کمتر سمجھا جاتا ہے ہمیں یہ سوچ بدلنی ہوگی عورت کو تعلیم ،صحت، روزگار اور تحفظ کے مساوی مواقع دینا معاشرے کی زمہ داری ہے۔
عورت کو کمزور سمجھنا سراسر ناانصافی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ عورت کی عزت کریں اس کے کردار کو تسلیم،اور اسے وہ مقام دیں جو اس کا حق ہے۔