بجلی کے ریٹ کم کرنے کا فیصلہ ہو، عوام کو ریلیف ملے: حافظ نعیم الرحمان

بجلی کے ریٹ کم کرنے کا فیصلہ ہو، عوام کو ریلیف ملے: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لیے فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کی جانی چاہیے۔

 انہوں نے زور دے کر کہا:بجلی کے بل اوسط لاگت کے مطابق ہونے چائیں تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔قیمتوں میں اتنی کمی ہونی چاہیے کہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی معیشت کو فائدہ پہنچے۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی اپنا مستقبل کا لائحہ عمل واضح کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران میں بجلی کی مہنگی قیمتیں عوام کے لیے مشکلات بڑھا رہی ہیں، اس لیے حکومت کو عوامی مفاد میں فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔