پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضابطہ فوجداری پنجاب ترمیم بل 2025 کی منظوری دے دی

پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضابطہ فوجداری پنجاب ترمیم بل 2025 کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضابطہ فوجداری پنجاب ترمیم بل 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دفعہ 417 میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 اب ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کے بجائے محکمہ پبلک پراسیکیوشن پنجاب کے سیکریٹری کو حاصل ہوگا۔ترمیم کے مطابق سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن براہِ راست پبلک پراسیکیوٹر کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دے سکیں گے، تاکہ اپیل دائر کرنے کے عمل میں تاخیر اور پیچیدگی کم ہو اور عدالتی مدت ختم ہونے کی وجہ سے اپیل دائر نہ ہونے کے مسائل ختم ہو جائیں۔اب یہ بل پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا۔