چکن کی تیاری میں ٹیکسوں کی بھرمار

 فیڈ پر 10 فیصد،چوزے پر 10 روپے ایف ای ڈی عائد،حکومت ریلیف دے تو چکن سستا ہوسکتا ہے : طارق جاوید 
لاہور( خصوصی رپورٹ)برائلر کے گرینڈ پیرنٹ سے لیکر گوشت تک ٹیکسز کی مرحلہ وار بھرمار ہے ،? ذرائع کے مطابق برائلر کے گرینڈ پرینٹ کی امپورٹ پر39.5 فیصد ٹیکس گرید پیرنٹ کی فیڈ ہر 10 فیصدجبکہ میدیسن ، ویکسی نیشن ، بجلی کے مجموعی ٹیکسز 3 فیصد اسی طرح برائلر بریڈر کی فیڈ پر 10 فیصد جبکہ بریڈر کی میڈیسن ، بجلی پر ٹیکسز 2 سے3 فیصد ہیں، برائلر کے چوزہ پر 10 روپے ایف ای ڈی ( فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) عائد ہیبرائلر کی فیڈپر10 فیسد ٹیکس رجسٹرڈ فارمرز کیلئے اور غیر رجسٹرڈ? فارمرز پر 14 فیصد عائد ہے،برائلر کی میڈیسن ،بجلی ،ویکسی نیشن پر اوسطاً 5 فیصد عائد ہے، برائلر گوشت پر بھی ٹیکسزپیکڈ میٹ پر18 فیصد اضافہ سیلز ٹیکس عائد ہے، صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کہنا ہے کہ زندہ برائلر کا ریٹ383 روپے کلو ہے جس پر200 روپے سے زائد ٹیکسز ہیں، ان ٹیکسز میں اگر حکومت ریلیف دے تو برائلر گوشت ایک بار پھر سستا ہوسکتا ہے۔