کیمیکل سے لوڈ پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس میں کیمکل سے لوڈ پک اپ میں آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق ہربنس میں کیمکل سے لوڈ پک اپ میں آگ لگ گئی آگ نے شدت اختیارکرکے پاس کھڑی 8 موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی زد میں آکر گھروں کے بجلی کی میٹر بھی جل گئے پک اپ میں لگنے والی آگ پر بالآخر قابو پا لیا گیا۔