عیدالفطر اور یومِ پاکستان کی تعطیلات کے بعد کل سے لاہور ہائیکورٹ اور صوبے کی عدالتوں میں سماعتیں بحال ہوں گی۔
عدالتی شیڈول کے مطابق 19 سے 21 مارچ تک عید کی تعطیلات رہیں، 22 مارچ اتوار کی چھٹی اور 23 مارچ یومِ پاکستان کی سرکاری تعطیل کے باعث عدالتیں بند رہیں۔اب کل سے تمام مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع ہو جائے گی، اور وکلا و سائلین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے مطابق عدالتوں میں پیش ہوں۔