عدالتیں عیدالفطر کی 3 روزہ تعطیلات کے لیے بند، 24 مارچ سے دوبارہ کھلیں گی

عدالتیں عیدالفطر کی 3 روزہ تعطیلات کے لیے بند، 24 مارچ سے دوبارہ کھلیں گی

ہائیکورٹ، سیشن اور سول عدالتوں میں عیدالفطر کے سلسلے میں تین روزہ تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت عدالتیں آج (20 مارچ) سے 22 مارچ تک بند رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق عید کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ اتوار، 22 مارچ، اور 23 مارچ (یومِ پاکستان) کی تعطیلات بھی شامل ہیں، جس کے باعث مجموعی طور پر عدالتی نظام پانچ روز تک مکمل طور پر بند رہے گا۔ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی تین چھٹیاں سرکاری طور پر دی گئی ہیں، تاہم درمیان میں آنے والی دیگر تعطیلات کے سبب عدالتی کارروائیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ عدالتیں 24 مارچ سے دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کریں گی اور زیر التوا کیسز کی سماعت کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالتی امور کے حوالے سے ان تعطیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی منصوبہ بندی کریں تاکہ کسی قسم کی غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔