امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو حملے کی دھمکی دیتے ہوئے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ایران میں جاری احتجاج کا سلسلہ برقرار رہا تو ایرانی حکومت گر سکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو بہت سخت جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس حوالے سے واضح اور سخت پیغام دے دیا گیا ہے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ بعض اموات بھگدڑ کے باعث ہو سکتی ہیں اور ضروری نہیں کہ تمام ہلاکتیں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا نتیجہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر موت کا ذمہ دار کسی ایک فریق کو قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم اگر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔