متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ، قانونی بلوغت کی عمر 18 سال مقرر

متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ، قانونی بلوغت کی عمر 18 سال مقرر

متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 18 سال کی عمر کو قانونی بلوغت قرار دے دیا گیا ہے۔

 اس سے قبل قانونی بلوغت کی حد 20 سال مقرر تھی۔نئے قانون کے مطابق 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے نوجوان اب سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کر سکیں گے۔ انہیں کاروبار رجسٹر کروانے اور مختلف تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بھی اجازت حاصل ہو گی، جس سے نوجوانوں کو عملی زندگی میں زیادہ خودمختاری ملے گی۔قانون میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 سال تک کی عمر کے افراد عدالتی اجازت سے اپنے اثاثے خود سنبھال سکیں گے، جبکہ ماضی میں یہ اختیار صرف 20 سال کی عمر کے بعد حاصل ہوتا تھا۔اماراتی حکام کے مطابق اس قانون کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ان کی سماجی اور معاشی شمولیت میں اضافہ کرنا اور ملک کے قانونی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔