امریکہ طویل المدتی سکیورٹی ضمانتیں دے:یوکرینی صدر

صدر ٹرمپ نے معاملے پر فی الحال توقف اختیار کیا ہے: صدر ولودومیر زیلنسکی  صحافیوں سے گفتگو
کیف(آئی این پی ) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی ہونے پر امریکا یوکرین کو 15 سال سے زائد کی سکیورٹی ضمانتیں دے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے  کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو 15 سال سے زیادہ عرصے پر محیط طویل المدتی سکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنے کے معاملے پر فی الحال توقف اختیار کیا ہے، لیکن امید ہے کہ اگلی ملاقات کے بعد اس حوالے سے واضح جواب مل جائے گا۔