پارلیمانوں کے درمیان روابط عالمی استحکام اور طویل المدتی تعاون کی بنیاد ہیں:گیلانی

دوسری انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کا اعلان پارلیمانی تعاون کی بڑھتی اہمیت کا ثبوت ہے:چیئرمین سینیٹ کا بیان
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کمبوڈیا میں دوسری انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کا اعلان پارلیمانی تعاون کی بڑھتی عالمی اہمیت کا ثبوت ہے۔یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانوں کے درمیان روابط عالمی استحکام اور طویل المدتی تعاون کی بنیاد ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان فعال پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے عالمی برادری میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، پارلیمان عالمی مکالمے اور اعتماد سازی میں مرکزی ستون ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری عالمی امن اور پائیدار شراکت داری کے لیے ناگزیر ہے