بھارت کو سستا تیل مہنگا پڑگیا 500 فیصد امریکی ٹیرف کا خطرہ

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت کے لیے روس سے ستا تیل خریدنے کی لالچ مہنگی پڑ گئی، اور اب امریکہ نے 500 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کا خطرہ منڈلانے کا انتباہ دیا ہے۔ عالمی پابندیوں اور بڑھتے ہوئے تجارتی ٹیرف کے باعث بھارت کی معیشت خطرے میں پڑ گئی ہے، جس سے بھارتی حکومت کی سفارتی پوزیشن بھی کمزور ہو گئی ہے۔بھارتی جریدے 'انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ سال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جبکہ روسی تیل کی خریداری پر اضافی 25 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی بھارتی مصنوعات پر ڈیوٹیاں 50 فیصد تک جا پہنچی تھیں