کشتی ضبط کرنے کا واقعہ امریکی بحریہ کی مسلسل عالمی کارروائیوں کا حصہ ہے:وزیرخارجہ مارکو روبیو
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے تیل سے لدی ایک ایرانی کشتی ضبط کرلی ، جس کو پاسداران انقلاب سے منسلک بتایا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے عالمی کارروائیوں کے تحت تیل سے لدی ایک ایرانی کشتی ضبط کرلی ہے، جو پاسدارانِ انقلاب سے منسلک تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ یہ واقعہ امریکی بحریہ کی مسلسل عالمی کارروائیوں کا حصہ ہے۔