بحری جہازپی این ایس یرموک نے کارروائی کی‘سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز (پی این ایس یرموک) نے بحیرہ عرب میں کشتیوں سے 97 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ یہ کارروائیاں سعودی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف 150 )کی براہِ راست مدد میں آپریشن المسمک کے دوران کی گئیں‘سعودی شاہی بحریہ کے کموڈور فہد الجوید اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ سی ایم ایف کی جانب سے منشیات کی سب سے کامیاب کارروائیوں میں سے ایک ہے، اس کارروائی کی کامیابی بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اور اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)اکائو نٹ پر سی ایم ایف کو مبارک باد دی اور خراج تحسین پیش کیا ہے