وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ کے عوام کے لئے ریلوے کے جدید منصوبے شروع کر رہے ہیں:وزیراعلی کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ریلوے منصوبوں کے لیے 6.6 ارب دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ کے عوام کے لیے ریلوے کے جدید منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ سندھ کی 67 فیصد آبادی ریلوے کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگی۔ سندھ حکومت 6 جدید ٹرین خریدنے پر غور کر رہی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ روہڑی اسٹیشن پر عالمی معیار کی تزئین و آرائش کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے، وزارت ریلوے 6 جدید ٹرینوں کی سندھ حکومت کو تمام تفصیلات دے گی