لاہور (خصوصی رپورٹ)سیکرٹری صحت پنجاب نے 3بڑے منصوبوں کی انتظامی منظوری دیدی۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور میں مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز 17 ارب 25 کروڑ ، گوجرانوالہ میں مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 15 ارب 39 کروڑ سے زائد لاگت سے تعمیر کیا جائیگا۔ اسی طرح لیہ میں 4 ارب 40 کروڑ سے میڈیکل کالج بنایاجائیگا۔ آئی ڈیپ اور سی اینڈ ڈبلیو ان تینوں منصوبوں کی ایگزی کیوٹنگ ایجنسیز ہونگی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کاکہناہے حکومت عوام کیلئے شعبہ صحت میں اربوں کے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے،عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے اورصوبہ بھر میں نئے ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہے۔