وزیر اعلی نے 20 اکتوبر کو5 ہزار اجتماعی شادیوں کی منظوری دیدی

شادیاں پورے پنجاب میں ہوں گی‘ دولہا دلہن کو سلامی ‘ دیگر سامان اور خرچہ ادا کیا جائے گا
لاہور(آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے20 اکتوبر کو5 ہزار اجتماعی شادیاں کرانے کی منظوری دیدی ۔محکمہ سوشل ویلفیئر 5000 شادیاں کروائیگا،ان اجتماعی شادیوں میں دولہا دلہن کو سلامی اور دیگر سامان اور خرچہ ادا کیا جائے گا۔ اجتماعی شادیاں پورے پنجاب میں کرائی جائیں گی۔