اسلام آباد، کراچی سے عازمینِ حج روڈ ٹو مکہ کے تحت سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی ) سرکاری حج سکیم کے تحت رواں سال اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمینِ حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حجازِ مقدس روانہ کیا جائے گا، پاکستان میں ہی ان کی امیگریشن مکمل کر لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع کے عازمینِ حج جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے جانے والے عازمین کی امیگریشن بھی پاکستان میں ہی کی جائے گی۔اس سہولت کے تحت عازمینِ حج حجازِ مقدس پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر کسی انتظار کے بغیر سیدھے اپنے ہوٹلوں میں منتقل ہو سکیں گے۔