پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، مکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے دفاعی روابط کو مزید تقویت ملی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے‘بین الاقوامی خبر رساں ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی فوجی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید تقویت ملی ہے۔