حیدرآباد اور سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کیلئے تاریخی لمحہ ہے:محسن نقوی

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے  حیدرآباد، سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کیلیے تاریخی لمحہ ہے، نیلامی کی رقم کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے۔ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیم خریدنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، فواد سرور اور حمزہ مجید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حیدرآباد اور سیالکوٹ کے عوام کو بھی مبارک ہو۔محسن نقوی نے کہا کہ آج فرنچائز اونرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل پر اپنااعتماد ظاہر کیا ہے