ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی :طلال چودھری کو 50 ہزار جرمانہ

وزیر اعلیٰ آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے ، 25 نومبر کو پھرطلب 
ڈسٹرکٹ آفیسر نے رانا ثنا کو آج طلب کر لیا ،اویس لغاری کو بھی نوٹس 
اسلام آباد ، فیصل آباد (خصوصی رپورٹ )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ آفیسر نے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ڈی آر او کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ رانا ثنا نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔نوٹس میں حکم دیا گیا کہ رانا ثنااللہ آج ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔ادھر الیکشن کمیشن نے ضابطہٓ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت طلال چودھری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت 25 نومبر کو دن 12 بجے ہو گی۔کمیشن نے سہیل آفریدی، پی ٹی آئی امیدوار شہر ناز، عمر ایوب اور ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان کو طلبی کے نوٹس جاری کر د یئے۔ طلال کے خلاف کیس کی سماعت 24 نومبر کو دن 11 بجے ہو گی۔اس ضمن میں بھی الیکشن کمیشن نے امیدوار بلال چودھری کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار شہر یار ، عمر ایوب اور ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورہوگئی۔ این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران سرکاری افسروں کو دھمکانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی طلبی کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔