آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے دورے کے لیے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سیریز کی قیادت سٹیو سمتھ کریں گے، جبکہ پیٹ کمنز بچے کی ولادت اور ٹخنے کے مسئلے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔اسکواڈ میں میچل مارش کو ڈراپ کر دیا گیا ہے اور جوش ہیزل ووڈ ری کوری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ، شان ایبٹ، سکاٹ بولینڈ اور ایلیکس شامل ہیں، ساتھ ہی کوپر کنولی، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس اور میٹ کوہنمین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔مارنوس لبوشین، نیتھن میکسوینی، ٹوڈ مرفی، میچل سٹارک اور بیو ویبسٹر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 جنوری اور دوسرا 6 فروری سے گال میں شروع ہوگا۔